سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے. موٹر سائیکلوں کو پنکچر لگانے والے ایک شخص کو 8 کروڑ 13 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا. یہ معاملہ سرگودھا کے رہائشی محنت کش فضل شاہ کے ساتھ گزشتہ دنوں پیش آیا جو..موٹر-سائیکلوں کو پنکچر لگانے کا کام کرتا ہے. اس شخص کا کہنا تھا کہ اس کی کوئی پراپرٹی ہے نہ بینک اکاؤنٹ، پھر ٹیکس نوٹس کس بنا پر بھیج دیا گیا. جس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذمہ داران کا موقف تھا کہ فضل شاہ نامی اس شخص کے. نام پر 2016 سے 2022 تک ٹیکس گوشوارے جمع ہوتے رہے
انھوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے فضل شاہ کا شناختی کارڈ کسی نے غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہو. تاہم معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے.

