عمران خان نے 60ارب کی کرپشن کی فرح گوگی نے 240کنال زمین جبکہ شہزاد اکبر نے دوارب کمیشن لیا القادر ٹرسٹ کیس پر وزیرداخلہ تفصیلات سامنے لے آئے

0


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ عمران خان کرپشنکررہا تھا اور مخالفین پر کرپشن کے کیسز بنا رہا تھا ۔انھوںنے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 60ارب روپے کی منظم کرپشن ثابت ہوئی ہے۔ 460کنال زمین کے علاوہ 240کنال زمین فرح گوگی کے نام منتقل ہوئی ہےجبکہ شہزاد اکبر نے سودا کروانے کا کمیشن دو ارب روپے لیا تھا۔ انھوںنے کہا کہ ہمیں دکھ نہیں بلکہ خوشی ہے کہ عدلیہ نے نوٹس لیا ہے لیکن جب شہزاد اکبر جھوٹی پریس کانفرنسز کررہاتھا ،تب عدلیہ حرکت میں نہیں آئی۔ جب عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کو اٹھا اٹھا کر جیلوں میں پھینک رہا تھا، جب لوگوں پر منشیات کے جھوٹے مقدمےقائم کیے جا رہے تھے تب عدلیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !