کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں شارع فیصل پرپاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے شارع فیصل کو ٹریفک کی آمدو روفت کیلئے بند کردیا۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، مظاہرین نے اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو توڑ دیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی اور قیدیوں کو لیجانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ریڈ بس پر بھی پتھراؤ کیا جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئےشارع فیصل سے پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ملک گیر مظاہرےشروع، پولیس وین جلا دی گئی
مئی 09, 2023
0

