سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کی ایک بڑی شخصیت نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کےلئے رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ الیکشن اسی سال اکتوبر میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنایا جائے۔خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے ایک بہت بڑے رہنما نے مسلم لیگ ن میں آنے کے لیے رابطہ کیا ہے جس پر میں نے جواب دیا کہ میں ایسے کاموں میں نہیں پڑتا ’میرے ولوں ناں ای اے‘۔ان کا کہنا تھاکہ عدلیہ میں ایسےججز کی عزت نہیں کر سکتے جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں، عدلیہ میں انتہائی قابل احترام شخصیات بھی موجود ہیں لیکن جب ذاتی مفادات آگے آجائیں اور کرسی کا وقار پیچھے چلا جائے تو ہم پر بھی رولز کے مطابق گیم کی پابندی بے معنی ہے۔
پی ٹی آئی کی کون سی شخصیت (ن)لیگ میں شامل ہونے والی ہے بڑا دعویٰ کردیا گیا
مئی 18, 2023
0

