شاہد خاقان عباسی نے اپنی ہی حکومت پر اربوں روپے کی چوری کا الزام عائد کر دیا

0

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی ہی جماعت کی حکومت پر سستا آٹا سکیم میں اربوں روپے کی چوری کا الزام عائد کر دیا. لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نظام اتنا کرپٹ ہو چکا ہے کہ پہلےبد دیانت آدمی ڈھونڈا جاتا تھا، اب دیانتدار آدمی ڈھونڈا جاتا ہے. انھوں نے کہا کہ 84 ارب روپے کی آٹا سکیم میں غریب کو کیا ملا، جب 20 ارب روپے چوری کرلیے گیے. شاہد خاقان عباسی کے بیان پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پنجاب کی نگران حکومت کے وزیر خوراک عامر میر نے رد عمل دیتے ہوئے بتایا کہ 20 ارب کی گندم چوری کا الزام درست نہیں. کروڑوں غریبوں کو سستے آٹے کی شفاف فراہمی یقینی بنائی گئی.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !