لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون کمنٹیٹر اور سپورٹس اینکر زینب عباس نے پاکستانی ٹیم کے سب سے شرمیلے کھلاڑی کا نام بتا دیا. نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران اہنکر تابش ہاشمی نے ان سے پوچھا کہ موجودہ ٹیم میں سب سے شرمیلا کھلاڑی کون سا ہے، اس پر زینب عباس نے بتایا کہ نسیم شاہ ان کھلاڑیوں میں سب سے شرمیلے ہیں. انھوں نے کہا کہ باقی کھلاڑی ایک ایک دو دو سنچریاں بنانے اور وکٹیں لینے کے بعد اب خاصے پر اعتماد ہو گئے ہیں. شروع شروع میں کھلاڑی شرمیلے ہوتے ہیں اور پھر کچھ عرصے بعد ان میں اعتماد آ جاتا ہے. یہ ہوتا ہے.
یہ ایک کھلاڑی کچھ زیادہ ہی شرماتا ہے، زینب عباس نے بتا دیا
مئی 01, 2023
0

