بشریٰ کو مرشد نہیں بلکہ کچھ اور کہنا چاہتا تھا عورت مرشدکیسے بن سکتی ہے ، عمران خان نے حیران کردینے والی بات کہہ دی
personUrdu Story
مئی 03, 2023
0
share
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو مرشد کہنا ان کا ارادہ نہیں تھا۔ کچھ اور کہنا چاہ رہا تھا، خاتون مرشد نہیں ہوسکتی ہے۔ انھوںنے کہا کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد کی بجائے کچھ اور کہنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیہ جو بھی کرتی ہیں قرآن سنت کے مطابق کرتی ہیں، انہوں نے 6 مہینے ایک کمرے میں گزارے، وہ نہ شاپنگ کرتی ہیں نہ باہر ٹرپ میں دلچسپی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے دوران بڑا مشکل وقت گزارا، اہلیہ نہ ہوتیں تو وہ وقت نہیں گزار سکتا تھا، اہلیہ نے جیسی میری مدد کی، ایسی بیوی اللہ کی خاص نعمت ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ جو خاتون بشری بی بی پر بات کرتی ہیں ان کا ذہن ہی وہاں نہيں پہنچ سکتا۔