انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک شہری نے سیگریٹ نوشی کی مہلک عادت سے چھٹکارا پانے کا ایک انوکھا طریقہ دریافت کر لیا. ابراہیم یوسل نامی ایک شخص سیگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا تھا جبکہ اس کے والد اس عادت کی وجہ سے پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے. ابراہیم اپنے والد کی عبرتناک موت کے بعد اس عادت کو ترک کرنا چاہتا تھا لیکن بار بار کوششوں کے باوجود وہ کامیاب نہیں ہو رہا تھا. جس کے بعد اس نے موٹر سائیکل کے ہیلمٹ کی طرز کاایک پنجرہ بنایا اور اسے اپنے
اپنے سر پر پہن کر تالا لگا دیا اور چابی اپنی اہلیہ کے حوالے کر دی. اس کے بعد ابراہیم اس پنجرے کو صرف کھانے پینے یا سونے کے وقت پر کھولتا.. متعدد مہینوں کی اس ریاضت کے بعد ابراہیم سیگریٹ نوشی کی لت سے نجات پانے میں کامیاب ہو گیا. اس کوشش میں اس کی اہلیہ نے اس کا بھرپور ساتھ دیا. بد قسمتی سے سیگریٹ نوشی کو عام حالات میں چھوڑنے والے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے. یا تو سیگریٹ نوشی انسان کی جان لےلیتی ہے یا پھر وہ کسی موزی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اس لت کو چھوڑنے کی کوشش کرتا ہے

