موجودہ ٹیم میں شامل وہ پاکستانی کھلاڑی جس نے سینکڑوں میچ کھیل کر ایک بھی کیچ ڈراپ نہیںکیا
personUrdu Story
مئی 03, 2023
0
share
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنی بیٹنگ اور بائولنگ کی صلاحیتوں کے علاوہ بے مثال فیلڈنگ کا بھی ٹیلنٹ رکھتے ہیں اور ان کی آن فیلڈ موجودگی سے مخالف ٹیم کی رنز بنانے کی کوشش کو روک لگ جاتی ہے۔ اگر موجودہ پاکستانی ٹیم میں شامل بہترین فیلڈز کے نام لیے جائیں تو ان میں سرفہرست شاداب خا ن ہیں جو بے حد پھرتیلے ہیں۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی فاسٹ بائولر اور دراز قد ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے بہترین اتھلیٹس میں سے ایک شمار ہوتے ہیں۔ محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ کے دوران انتہائی شاندار ڈائیونگ اور تیز رفتار دوڑ کے سب معترف ہیں۔ اسی طرح فخر زمان، امام الحق ، نسیم شاہ اور وسیم جونئیر بھی اچھی فیلڈنگ کا لوہا منوا چکے ہیں۔ لیکن اگر آپ ان تمام کھلاڑیوں کا کیرئیر دیکھیں تو پتہ چلےگا کہ بہترین فیلڈر ہونے کے باوجود ان میں سے ہرایک نے کسی نہ کسی میچ میں ایک اہم مرحلے پر کوئی نہ کوئی کیچ ڈراپ کیاتھا۔لیکن ایک پاکستانی کھلاڑی ایسا بھی ہے جو اب تک 100انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہے اور اب تک اس کا کیچنگ کا ریکارڈ سو فیصد ہے۔ یعنی انھوںنے کوئی بھی کیچ ڈراپ نہیں کیا۔ اور وہ کھلاڑی فاسٹ بائولر حارث رئوف ہیں۔ حارث رئوف نے فیلڈنگ کے دوران ملنے والے کیچز کے تمام مواقع کاپورا فائدہ اٹھایا۔وہ فیلڈنگ میں بھی پوری جان لڑاتے ہیں۔