لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی نے ق لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے. انھوں نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے عوامی خدمت کی سیاست کی اور کبھی قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ نہیں بنایا. انھوں نے کہا کہ انھیں 2017 میں ہواوں کا رخ معلوم ہو گیا تھا لیکن پھر بھی انھوں نے اپنی اقدار پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے اپنا فیصلہ کیا. انھوں نے کہا کہ جو کچھ ڈاکٹر اسرار احمد، حکیم سعید اور عبدالستار ایدھی نے کہا تھا، 9 مئی کو قوم نے اس کا نتیجہ دیکھا.
عائشہ گلالئی کون سی پارٹی میں شامل ہو گئیں، بڑی خبر
مئی 25, 2023
0

.jpg)