وہ تمام ریکارڈز جنھوں نے بابر اعظم نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین کپتان بنا دیا

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں 102 رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 4 صفر کی برتری حاصل کر لی پے. اس میچ کے دوران کپتان بابر اعظم نے کئی اہم سنگ میل عبور کیے. وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے اور انھوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 18 ویں سنچری بھی بنا ڈالی. لیکن اس میچ میں جیت کے بعد پاکستانی ٹیم نے بھی ایک منفرد تاریخ رقم کر ڈالی ہے. پاکستان اپنی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گیا ہے.  اس کارنامے کا سہرا بھی بابر اعظم کی کپتانی کے سر پر سجتا ہے. اسی طرح بابر اعظم پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں جنھوں نے بیک وقت جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز ہرای

 پاکستان نے سن 2002 میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی. جس کے 20 سال بعد بابر اعظم نے یہ کارنامہ سر انجام دیا. اسی  طرح پاکستان 2012 میں پہلی بار جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز جیتا تھا جس کے بعد. بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا. اسی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جیت بھی 12 سال کے طویل انتظار میں پاکستان کے حصے میں آئی. بابر اعظم ہی کی کپتانی میں پاکستان نے پہلی بار بھارت کو ورلڈ کپ میچ میں شکست دی. اسی طرح طویل عرصے کے بعد پاکستان 2021 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جبکپ 2022 کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا تھا. اسی طرح پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل تک بھی لمبے عرصے کے بعد پہنچی تھی.. ممکنہ طور پر بابر اعظم کی کپتانی میں خامیاں بھی رہی ہوں گی لیکن بالعموم بابر اعظم کو کپتان نامزد کیے جانے کے. مثبت نتائج دھیرے دھیرے سامنے آ رہے ہیں



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !