احمد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2023 ورلڈ کپ کے پوک بھارت میچ کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آگیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کا پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. یہ تماشائیوں کی گنجائش کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ دس ہزار تماشائی سما سکتے ہیں تاہم پاکستان سکیورٹی خدشات کی بنا پر اپنا میچ بنگلور یا کولکتہ میں کھیل سکتا ہے. دوسری جانب پاکستان کا ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا بھرت کے ایشیا کپ کے حوالے سے رویے پر انحصار کرے گاھ