اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہے اور موجودہ صورتحال میں الیکشن کے سوا کوئی حل نہیں۔ انھوںنے ایک بار پھر کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے۔انھوںنے کہا کہ گرفتار کارکنوں کی رہائی کےلئے آج بھی وکلا سے بات ہوئی۔ عمران خان کہتے ہیں کہ شیریں مزاری کے پارٹی چھوڑنے پر دکھ ہوا، کچھ لوگوں کے پارٹی سے علیحدہ ہونے پر دکھی ہوں ۔ دریں اثنا چئیرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ اگر انھیں نا اہل کر دیا گیا تو پارٹی شاہ محمود قریشی چلائیں گے۔ عمران خان نے عمرایوب کو پاکستان تحریک انصاف کا جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

.jpeg)