کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے. بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کے تیز ترین پانچ ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں. بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 96 اننگز میں سر انجام دیا ہے اس طرح وہ ہاشم آملہ کے ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں. ہاشم آملہ نے اپنے پانچ ہزار ون ڈے رنز 101 اننگز کھیل کر مکمل کیے تھے. بابر اعظم نے اس سیرز میں دو نصف سنچریاں بنارکھی ہیں جبکہ پہلے ون ڈے میں وہ 49 رنز بنا کر صرف ایک رن کے فرق سے نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے تھے.
بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا
مئی 05, 2023
0

.jpeg)