نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ کے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے عجیب و غریب انداز میں استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے. جس میں وہ بلاول بھٹو زرداری سے ہاتھ ملانے کی بجائے اپنی روایات کے مطابق ہاتھ جوڑ رہے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری بھی ان کو ہاتھ جوڑ کر ہی جواب دے رہے ہیں. اس ویڈیو کو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین بار بار شیر کر رہے ہیں. پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر انھیں پاکستان سے اتنی ہی نفرت تھی تو شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دینی چاہیے تھی. تاہم دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تاحال میزبانوں کے رویے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں.
بلاول نے نمستے کا جواب بھی نمستے سے دیا پر جےشنکر کی باڈی لینگوئنج کہیں سے بھی ایک میزبان جیسی نہیں۔اگر میزبان کو پاکستان سے اتنی نفرت ہے تو شہنگائی تعاون تنظیم کے باقی ممبرز کو دیکھنا چاہئے۔ویڈیو ریلیز کرا کے اب پورے بھارت سے پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا
— Dr Arslan Khalid
pic.twitter.com/ouiFm53Snq
(@arslankhalid_m) May 5, 2023

.jpeg)