میرا شوہر گھر آنے والا ہے، میسج مت کرنا، ایک میسج نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا

0
پٹیالہ، بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) جب تقدیر کے مہرے کوئی الٹی چال چل دیں تو صرف چند لفظ ہی ہنستی بستی زندگیوں کو تباہ و برباد کر دینے کےلئے کافی ہوتے ہیں. یہی چند لفظ بھارتی ریاست پنجاب کے رہائشی راجیو اور اسکی بیوی سنجوانی کےبیچ ایسی غلط فہمی کا ایک ایسا ڈنکبن گئے جن کے زہر نے ان دو بے انتہا محبت کرنے والے میاں بیوی کے ہنستے پستےگھر کو اجاڑ کر رکھ دیا.. ریاست پنجاب کے  سنجوانی شہر پٹیالہ میں راجیو نامی ایک شخص اپنی خود کی ہیوی کے قتل کا اعتراف کرنے پولیس سٹیشن پہنچ گیا. پولیس نےراجیو کے گھر پہنچ کر اس کی بیوی سنجوانی کی لاش کا معائنہ کیا. اور باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی. راجیو نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا. راجیو نےبتایا کہ ایک دن وہ اپنے آفس میں تھا کہ اسے اس کی بیوی کے نمبر سےمیسج موصول ہوا. جس 
میں لکھا تھا 'میرا شوہر گھر آنے والا ہے، اب میسج مت کرنا،'. میں کوئی موقع دیکھ کر ہی تمھیں بلا لوں گی. میسج پڑھتے ہی راجیو کے تن بدن میں آگ لگ گئی. لیکن چند ہی لمحے کے بعد اس واٹس ایپ میسج کو دوسری طرف سے ڈیلیٹ کر دیا گیا. جس پرراجیو آگ بگولہ ہو گیا اور وہ اسی وقت کام چھوڑ کرگھرکےلیے روانہ ہو گیا.، اس دوران اسے اپنی بیوی کے نمبر سے متعدد بار کال آئی لیکن اس نے کال اٹینڈ نہیں کی اور گھر پہنچتے ہی طیش  میں آکر اپنی بیوی کا گلا گھونٹا اور اسے قتل کر دیا.، جب اس کی بیوی ایکبے جان لاش بن کر زمین پر ڈھیر ہوگئی تو راجیو نے اس کا موبائل فون اٹھایا اور واٹس ایپ چیٹ دیکھنا شروع کردی. ایک چیٹ میں کچھ ٹیکس میسجز اور کچھ  صوتی پیغامات تھے. راجیو سمجھ گیا کہ یہی وہ شخص تھا جس کےلئے سنجوانی اسے دھوکا دے رہی تھی. لیکن جب راجیو نے ان میسجز کو پڑھا اور اس آواز کو سنا تو اس کے پیروں تلے سےزمین نکل گئی. سنجوانی کا یہ کنٹیکٹ کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خاتون کاویا تھی. جو اس کی پرانی دوست تھی، درحقیقت کاویا نے سنجوانی سے کچھ وقت کےلئے ایک لاکھ روپے کی رقم ادھار مانگی تھی.سنجوانی اپنے شوہر کے اعتراض سے بچنے کے لیے اسے بتاے بغیر ہی کاویا کو ادھار دینا چاہتی تھی. اس کے لیئے اس نے اپنی اور راجیو کی سیونگ میں سے پیسے نکال کر رکھ لیے تھے اور اس نے وہ میسج کاویا کو ہی کیا تھا تاکہ کاویا سنجوانی کے گھر آکر ہی وہ رقم لےلے، لیکن اس بارے میں راجیو کو پتہ نہ چلے. لیکن سنجوانی کی بد قسمتی کہ وہ میسج اس نے کاویا کی بجائے اپنے شوہر راجیو کو ہی کر دیا. جس نے اس کا غلط مطلب لے کر طیش میں آکر سنجوانی کو مار ڈالا، پولیس نے تحقیقات کے دوران کاویا کو بھی طلب کر کے ادھار مانگنے کے معاملے کی تحقیقات کیں. کاویا نے تصدیق کر دی کہ سنجوانی اسے ادھار دینے کے لیے گھر بلانے والی تھی. پولیس نے راجیو کو گرفتار کر کے اس کے خلاف اپنی بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !