مظفرآباد (پاکستان لائیو نیوز ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کو بدترین شکست کا سامنا ہے۔جیونیوز کے مطابق آزادجموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کے تمام 189 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جس میں پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 22 ہزار 35 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس ہیں
جنہوں نے 16 ہزار 271 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

.jpeg)