ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ ہو گیا، بھارت اور آسٹریلیا دونوں جیت کے لیے فیورٹ

0

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، میچ کے آخری روز آسٹریلیا کو جیت کیلئے سات وکٹیں جبکہ بھارت کو 280 رنز درکار ہیں. بھارت نے آسٹریلیا کے 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے ہیں. ویرات کوہلی 44 جبکہ اجنکیا رہانے 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں. اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 173 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیر کر دی تھی. آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے سکور 469 رنز آل آؤٹ کے جواب میں بھارتی ٹیم 296 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !