راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شاندار کامیابی کے بعد ٹیم پاکستان کو آنے والے دنوں میں کچھ اچھی خبریں سننے کو مل سکتی ہیں. اگر فخرزمان باقی ماندہ تینوں میچز میں صرف پلینگ الیون میں شامل رہتے ہیں تو ون ڈے رینکنگ میں وہ دوسرے نمبر آ جائیں گے. اسی طرح امام الحق اگر اگلے تین میچوں میں 120 رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ اپنی تیسری رینکنگ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے اس طرخ ون ڈے کی عالمی رینکنگ کی پہلی تینوں پوزیشنوں پر پاکستانی بیٹرز بابر اعظم ، فخرزمان اور امام الحق قابض ہو جائیں گے. اسی طرح اگر پاکستان سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ٹیم پاکستان عالمی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن جائے گی
دو میچز جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم اور فخر زمان کےلئے ایک ساتھ کئی شاندار خوشخبریاں آ گئیں
مئی 01, 2023
0

