بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کو راستے میں دو لڑکے مسلسل چھیڑتے رہے
مئی 08, 2023
0
دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا کی اہلیہ بھی راستے میں دو نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ کا شکار ہو گئی ہیں. سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں نتیش کی اہلیہ ساشی ماروا گاڑی پر بیٹھی ہیں اور دو موٹر سائیکل ان کی گاڑی کا مسلسل پیچھا کر رہے ہیں. ساشی نے واقعہ پر دہلی پولیس کو اطلاع دی کہ دونوں لڑکوں نے نہ صرف ان. کا پیچھا کیا بلکہ گاڑی کو ہٹ کیا. تاہم. پولیس نے انھیں خیریت سے گھر پہنچ جانے پر معاملے کو بھول جانے کو کہہ دیا اور آیندہ ایسے کسی واقعے کی صورت میں موٹر سائیکل کا نمبر نوٹ کرنے کی صلاح دے دی. جس پر ساشی نے مایوسی کا اظہار کیا. واضح رہے کہ بھارت میں عوامی مقامات پر خواتین سے چھیڑ چھاڑ معمول بن چکا ہے. اگر شاہ رُخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان کی اہلیہ کے ساتھ یہ معاملہ ہوا ہے تو عام خواتین کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا ہو گا.

.jpeg)