کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ، ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا سنسنی خیز نتیجہ

0

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے ڈالی. میچ کے آخری روز آسٹریلیا کو جیت کیلئے 168 رنز جبکہ انگلینڈ کو سات وکٹیں درکار تھیں. اختتامی لمحات میں 228 کے مجموعے پر ایلکس کاری کے آوٹ ہونے پر آسٹریلیا اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹیں گنوا چکا تھا جبکہ فتح ابھی بھی 47 رنز دوری پر کھڑی تھی. تاہم نویں وکٹ کی شراکت میں کپتان پیٹ کمنز نے نیتھن لیون کی مدد سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 44 رنز بنا کر باقی ماندہ سکور پورا کرکے اپنے ملک کو دو وکٹوں سے فتح دلوا دی. دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی کرنے والے پاکستانی نژاد اوپنر عثمان خواجہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا. آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !