دبئی (مانیٹر نگ ڈیسک ) سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر کردیا ۔ کوالیفائرز رائونڈ کے آخری میچ میں بھی ویسٹ انڈین ٹیم شکست کھا گئی۔ سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 181رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ سکاٹش ٹیم نے مقررہ ہدف 44ویں اوور میں صرف 3وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ اس طرح دو بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم اس بار ورلڈ کپ کھیلنے کےلئے کوالیفائی بھی نہیں کر سکی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 1975اور 1979میں ورلڈ کپ جیتی تھی جبکہ 1983میں ویسٹ انڈیز حیران کن طور پر بھارت کےخلاف 184رنز کاہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا تھااور رنز اپ رہا۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز نے 1987میں سیمی فائنل، 1992میں کوارٹر فائنل جبکہ 1996میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ویسٹ انڈین ٹیم 2012اور 2016کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیت کر اپنے نام کرچکی ہے لیکن گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اس سال بھارت میں ہونے والےون ڈے ورلڈ کپ کےلئے ویسٹ انڈیزکامیابی حاصل
کرسکی۔ ورلڈ کپ 2023کے کوالیفائر
ز رائونڈ کے تینوں میچوں میں ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

.jpeg)