اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ معاشرے میں باعزت رہیں تو سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھیں، بہت ساری روایات وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ بدل جاتی ہیں، اس بدلاو کو سمجھنا ضروری ہے، مثلاً سماجی میل جول آج کے حالات سے مطابقت نہیں رکھتا، میل.جول سے بحث مباحثہ اور غیبت جنم لیتی ہے، بحث مباحثے اور غیبت سے اختلافات پیدا ہوتے ہیں اور اختلافات ہی تعلقات کو دشمنی میں بدل دیتے ہیں، اور دشمنی بھیانک سانحات پرمنتج ہوتی ہے، ان سلسلہ وار مصیبتوں سے بچنے کا ایک ہی حل ہے کہ گھر میں بیٹھیں، اپنا منہ بند رکھیں اور اپنا کام کریں، تاکہ یہی آپ کا تاثر اور آپ کی ساکھ بن جائے،
باعزت رہنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر بیٹھیں
جولائی 03, 2023
0

.jpeg)