بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) بارات لے کر جانے والے دلہے کو دلہن کے گھر کے دروازے پر لگے تالے کو دیکھ کر شدید دھچکا لگ گیا، یہ واقعہ جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں پیش آیا جب ایک دولہا بارات لے کر پہنچا تو دولہن کے گھر کے دروازے پر لگا تالا دلہا سمیت سینکڑوں باراتیوں کا منہ چڑا رہا تھا. دولہا کے والد نے پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں بتایا کہ لڑکی والے زیورات اور بھاری رقم لے کر رفوچکر ہو گئے ہیں. پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر باراتی واپس چلے گئے.
دلہا بارات لےکر پہنچا تو ایسا منظر دیکھ لیا کہ ہوش اڑ گئے
جولائی 06, 2023
0

.jpeg)