فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گرلز ہاسٹل پر غیر قانونی چھاپہ مارنے اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر تھانہ گلبرگ فیصل آباد کا ایس ایچ او معطل کر دیا گیا. ہاسٹل چلانے والی میڈم صائمہ کنول نے پریس کانفرنس کرکے بتایا تھا کہ 23 جولائی کی رات تھانہ گلبرگ فیصل آباد کے ایس ایچ او راجہ احسان نے مرد کانسٹیبلوں کے ہمراہ ہاسٹل پر چھاپہ مارا اور لڑکیوں کے ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس وین میں بٹھائے رکھا. اس دوران اہلکار لڑکیوں سے بد تمیزی سے پیش آتے رہے جس پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ایس ایچ او راجہ احسان کو معطل کرکے انکوائری لانچ کرنے کا حکم دے دیا
ایس ایچ او مرد اہلکاروں کے ہمراہ گرلز ہاسٹل میں گھس گیا، سخت کارروائی کر دی گئی
جولائی 30, 2023
0

.jpeg)