مکان پر آسیب کی کہانیاں مشہور تھی، لیکن مکان مالک مکرتا ریا، پھر کام کرنے والے ٹھیکیدار اور مزدوروں کے ساتھ کیا ہوا، خوفناک رپورٹ

0

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی بار ہمیں اپنے آس پاس ایسی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں جنھیں ہم سنتے ہی نظر انداز کر دیتے ہیں. کیونکہ ہم انھیں جھوٹ مان لیتے ہیں. یہ بھی حقیقت ہے کہ آج کی دنیا میں خود کے فائدے یا دوسروں کو نقصان کےلئے جھوٹ موٹ کی باتیں گھڑنا عام ہے لیکن ہر ایک بات کو جھوٹ سمجھ کر انھیں نظر انداز کر نا بھی شاید ایک ایسی غلطی ہو سکتی ہے جس کی ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے. کچھ ایسا ہی معاملہ اسلام آباد کے علاقے برما ٹاون میں پیش آیا جہاں پر ایک مکان مالک ایک گھر کو فروخت کرنا چاہتا تھا لیکن آس پاس کے لوگوں نے یہ مشہور کر رکھا تھا کہ اس گھر میں آسیب کا سایہ ہے. یہی وجہ تھی کہ جو بھی گھر کو پسند کرنے آتا، ایسی کہانیاں سن کر دوبارہ اس گھر کا رخ نہ کرتا. گھر کے مالک نے ایک پراپرٹی ایجنٹ سے بات کی اور گھر کو فروخت کرنے کی خواہش ظاہر کی. پراپرٹی ایجنٹ نے اپنے طور پر گھر کا جائزہ لیا تو ایک قریبی ڈیلر سے اسے معلوم ہوا کہ گھر میں کچھ ہے اور یہ گھر خریدنا کسی بھی شخص کے لئے خطرے سے خالی نہیں ہوگا. پراپرٹی ایجنٹ نے جب اس بابت مکان مالک سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ وہاں کے پراپرٹی ڈیلرز درحقیقت اس گھر کو اونے پونے داموں خریدنا چاہتے ہیں تاکہ مکان کو خود اچھے خاصے منافع پر فروخت کر سکیں. اس لیے ان. کہانیوں پر کان نہ دھرے جائیں. چنانچہ پراپرٹی ایجنٹ اپنے کام میں جت گیا. تاہم اس نے مکان مالک سے کہا کہ گھر کی بالائی منزل پر کچھ تعمیراتی کام کروانا ضروری ہے. مکان مالک نے ایک ٹھیکیدار کو پیسے دیے کہ وہ میٹیریل خرید کر دو مزدور ساتھ لے اور ایک آدھ دن میں ہی بالائی منزل کا تعمیراتی کام مکمل کرواے. ٹھیکیدار نے اینٹیں، سیمنٹ اور سریا خرید کر مکان کی چھت پر رکھ دیا اور پھر اگلے دن کام شروع کرنے کے وہاں آ گیا. ٹھیکیدار اگلی صبح مزدوروں کے ہمراہ گلی میں موجود تھا کہ اچانک پراسرار طور پر چھت پر موجود اینٹیں اور سیمنٹ کے تھیلے نیچے آن گرے جس سے ٹھیکیدار اور دونوں مزدوروں کی موت واقع ہو گئی. اس واقعہ کی خبر علاقے بھر میں پھیل گئی اور پراپرٹی ایجنٹ نے بھی مکان کی ڈیل سے ہاتھ کھینچ لیے



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !