ورلڈ کےلئے کوالیفائی نہ کر پانے والے ویسٹ انڈیز نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھا دیا

0

 کنگسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو ہرا کر تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی. کنگسٹن اوول بارباڈوس میں کھیلے گیے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. بھارت کی جانب سے ایشانت کشن نے 55 جبکہ شبھمن گل نے 34 رنز بنائے. ویسٹ انڈیز کی جانب سے موٹی اور شیفرڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. ویسٹ انڈیز نے شے ہوپ اور کارٹی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث ہدف 42 ویں اوور میں چار وکٹوں پر حاصل کر لیا. شے ہوپ نے ناٹ آؤٹ 63 جبکہ کارٹی نے بھی بغیر آوٹ ہوئے 48 رنز بنائے. شے ہوپ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !