لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلیجا رہی ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے. آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 384 رنز کا ہدف ملا ہے اور اس نے بغیر کسی نقصان کے 75 رنز بنا لیے ہیں. اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 395 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. انگلینڈ کی جانب سے جونی بیر سٹو نے 78 جبکہ جو روٹ نے 91 رنزبنائے. آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں پر اعتماد انداز میں اننگز شروع کی. اور کھانے کے وقفے تک کوئی بھی وکٹ نہیں گری ہے. پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک کی برتری حاصل ہے.
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں صورتحال انتہائی سنسنی خیز ہو گئی
جولائی 30, 2023
0

.jpeg)