ادھار رقم دینے سے بچنے کا ایسا انوکھا طریقہ کہ سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی

0

 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بوقت ضرورت عزیزواقارب سے پیسے ادھار لینا ایک عام سی بات ہے لیکن مصیبت تب محسوس ہوتی ہے جب کوئی شخص ادھار لیے ہوئے پیسے واپس کرنے میں لیت و لعل سے کام لے یا پھر پیسوں کی بروقت اور شرافت سے واپسی کے معاملے میں اچھی شہرت نہ رکھتا ہو. لیکن بھارتی شہر دہلی کے رہائشی ایک شخص نے اس ہزیمت سے بچنے کا ایک ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ سوشل میڈیا صارفین اس کی ذہانت کی بھرپور داد دے رہے ہیں. ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک رشتہ دار کی کہانی شیر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز ان کے ایک فیملی واٹس ایپ گروپ میں ان کے ایک انکل نے میسج کیا کہ انھیں پیسوں کی اشد ضرورت ہے اور یہ کہ کوئی رشتہ دار انھیں پیسے ادھار دے کر ان کی مدد کرے. خاتون لکھتی ہیں کہ انھوں نے اپنے ان انکل سے پرسنل میسج میں دریافت کیا کہ انھیں کتنے پیسے چاہئیں تاکہ وہ پیسوں کا انتظام کر کے انھیں دے سکیں. جس پر ان کے ان انکل نے انھیں بتایا کہ درحقیقت انھیں بالکل بھی ادھار رقم کی ضرورت نہیں ہے. فیملی واٹس ایپ گروپ میں میسج کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ تمام رشتہ دار انھیں کنگال سمجھ کر ان سے ادھار پیسے نہ مانگیں. خاتون کی سٹوری سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے ان کے انکل کی حاضر دماغی کو خوب سراہا تاہم کچھ لوگوں نے اس شخص کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بوقت ضرورت کسی کی مدد کرنے سے بچنے کیلئے یہ جھوٹ گھڑنا اس شخص کی خود غرضانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور فرض کریں کہ خاندان کے متعدد لوگ اس بات کو سچ سمجھ کر آپ کی مدد کو تیار ہو جائیں تو کیا آپ ان سبھی کو آپ اس بھونڈی حرکت کی یہی توجیہہ پیش کریں گے جو آپ نے اس خاتون کو کی. کیا ایسا کرنے سے آپ کا بھانڈا سب کے سامنے نہیں پھوٹے گا؟



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !