لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے اپنے کیرئیر کی آخری گیند کو یادگار بنا ڈالا. 17 سالہ کیریئر کا اختتام کرنے والے براڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوران ہی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانچواں ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا. گزشتہ روز سٹورٹ براڈ نے 384 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے آخری بلے باز ایلکس کاری کو 334 کے مجموعے پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوا کر سیریز دو دو سے برابر کر دی. اس طرح سٹورٹ براڈ نے اپنے کیریئر کی آخری گیند پر نہ صرف وکٹ لی بلکہ سیریز برابر کرکے اپنی ٹیم کو شکست کی ہزیمت سے بھی بچا لیا. 37 سالہ براڈ نے اہنے 17 سالہ کیریئر میں 600 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں.
سٹورٹ نے اپنے کیرئیر کی آخری گیند پر بھی تاریخ رقم کر ڈالی
اگست 01, 2023
0

.jpeg)