ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث روف کی تعریفوں کے پل باندھ دیے. بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں دنیش کارتک نے کہا کہ وائیٹ بال کرکٹ میں حارث روف شاندار گیند بازی کر رہے ہیں. ان. شمار اس وقت اس فارمیٹ کے بہترین بائولرز میں ہوتا ہے. انھوں نے ٹیپ بال کرکٹ سے کھیلنا شروع کیا اور پھر لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ نیشنل ٹیم کے لیے کھیلے. واضح رہے کہ حارث اس وقت دی ہنڈرڈز لیگ کھیل رہے ہیں. گزشتہ میچ میں انھوں نے تین وکٹیں حاصل کیں.
بھارتی بلے باز نے حارث روف کی تعریفوں کے انبار لگا دیے
اگست 05, 2023
0

.jpeg)