لاہور، کابل، کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں رواں ماہ کے آخر میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گی. دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے اس بات کی تصدیق کردی ہے. ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی ون ڈے سیریز 22 تا 26 اگست تک ہو گی. سیریز کی میزبانی سری لنکا کرے گا. 22 اور 24 اگست کو دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہمبنٹوٹا جبکہ 26 کو کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں ہوگا. پاکستانی ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 19 اگست کو سری لنکا روانہ ہو جائے گی. دونوں ملکوں کی ٹیمیں آخری بار ورلڈ کپ 2019 کے ون ڈے میچ میں آمنے سامنے آ گئیں تھیں.
پاکستان اور افغانستان کے ون ڈے میچز کب شروع ہوں گے، شایقین کے لیے اچھی خبر
اگست 01, 2023
0

.jpeg)