اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی چیئرمین سمیت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں. نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی پارٹی رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں. عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 اور میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں. جبکہ شاہ محمود قریشی، ان کی بیٹی، اور بیٹے کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں. اسی طرح علی امین گنڈاپور، علی محمد خان، عاطف خان، زلفی بخاری، چودھری پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، صاحبزادی کے کاغزات بھی مسترد کیے گئے ہیں، قاسم سوری، اعظم سواتی، عمار یاسر اور یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کیے گئے ہیں ، جبکہ کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں کل دائر کی جا سکیں گی. ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدلیہ میں درخواست دائر کرے گی.
تحریک انصاف کو ایک ساتھ کئی جھٹکے، اہم رہنماؤں بارے بری خبر
دسمبر 30, 2023
0

.jpeg)