چند گیندوں نے ہی بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

0

 شارجہ/مانیٹرنگ ڈیسک ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میں 92 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے ایک برے آغاز کے باوجود 235 رنز بنائے ۔ محمد نبی نے 84 جبکہ حشمت اللہ شہیدی نے 52 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں ۔ بنگلہ دیش نے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات کیں۔ ایک مرحلے پر بنگلہ دیش نے 28 اوورز میں تین وکٹوں پر 127 رنز بنا لیے تھے لیکن نوجوان افغان باؤلر اللہ غضنفر نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن اب ادھیڑ کر رکھ دی اور پوری ٹیم 143 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔ اللہ غضنفر نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !