مشہور خاتون سیاستدان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی اطلاعات

0


کراچی (پاکستان لائیو نیوز ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما سائرہ بانو کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے. سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق سائرہ بانو پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی ہیں. سائرہ بانو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور اپنی بے لاگ بیان بازی کی بنیاد پر خاص شہرت رکھتی ہیں اور اسی بنا پر وہ تحریک انصاف میں بھی خاصی مقبول ہیں. ان کے بارے غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ بن چکی ہیں تاہم یہ خبریں تاحال صرف تحریک انصاف کے سوشل میڈیا حلقوں کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں. سائرہ بانو کے قریبی ذرائع نے تاحال اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !