رانچی/بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر مہندر سنگھ دھونی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے. سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دھونی کو پاکستانی کھانوں کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. دھونی کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ کو مزیدار کھانے کھانا ہیں تو آپ کو پاکستان جانا چاہیے. انھوں نے اپنے 2006 کے دورہ پاکستان کی یادوں کو چھیڑتے ہوئے کچھ دلچسپ باتیں کہیں. واضح رہے کہ دھونی اپنے کیریئر کی شروعات میں دورہ پاکستان پر آئے تھے جب اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے ان کے بالوں کی بہت تعریف کی تھی اور ان کو بال نہ کٹوانے کا مشورہ دیا تھا.
اگر مزیدار کھانے کھانا ہیں تو پاکستان چلے جائیں، دھونی کی حالیہ ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
دسمبر 29, 2023
0

.jpeg)