چیمپئنز ٹرافی 2025 کہاں ہوگی، آئی سی سی میٹنگ کے بعد بڑی خبر آگئی

0

 دوبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ، آئی سی سی کے بورڈ اجلاس کی میٹنگ کل تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ پاکستان نے کسی بھی قسم کی لچک دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ٹیموں کے بورڈز کے  سربراہان کا اجلاس دوبئی میں بلوایا گیا۔ چیرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کےلیے شریک ہوئے ۔ جبکہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل جے شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم نہ کرنے اور بھارت کے پاکستان آکر نہ کھیلنے کے فیصلے کے کے بعد مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور پھر کوئی حتمی نتیجہ نہ آنے کی بنا پر اجلاس کل تک ملتوی ہو گیا ۔کل انھی تجاویز کی بناء پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔



۔اجلاس سے قبل چیئرمین پہ سی بی محسن نقوی نے پریزیڈنٹ آئی سی سی اور دیگر ممبران سے ملاقات کی اور انھیں اپنا دو ٹوک موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہائبرڈ ماڈل ایجنڈا ہے تو اجلاس سے پہلے ہی  ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔ ہماری حکومت ہائبرڈ ماڈل کے لیے بالکل نہیں مان رہی۔ ہم نقصان سہہ لیں گے لیکن بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب بھارت پی ٹی آئی احتجاج، کرم ایجنسی واقعات اور سری لنکا اے ٹیم کے اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے کو جواز بنا کر پورے کے پورے ایونٹ کو پاکستان سے  باہر منتقل کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !