اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ملک میں تین بڑی سیاسی جماعتیں موجود ہیں ۔ انھوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کے بیان پر رد عمل دیا کہ مفتاح اسماعیل متوازن شخصیت کے مالک
شخص ہیں لیکن یہاں انھوں نے ایک کمزور بات کی ہے۔ انھوں نے خاتون اینکر کو مخاطب ہو کر کہا کہ آپ خاتون ہیں ،کپڑوں میں ایک ایکسٹرا لارج سائز ہوتا ہے ایک میڈیم اور ایک سمال سائز ہوتا ہے، ایکسٹرا لارج سائز پی ٹی آئی ہے، میڈیم سائز پیپلز پارٹی ہے کیونکہ کم از کم ایک صوبے میں تو ان کی گرفت موجود ہے جبکہ مسلم لیگ ن تو اب سمال سائز بھی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پردے میں رہنے دو پردہ نہ ہٹاؤ، جس دن پردہ ہٹ گیا تو ان لوگوں کو ان کی حیثیت پتہ چل جائے گی کیونکہ میری نظر میں تو مولانا فضل الرحمان کی پارٹی بھی مسلم لیگ سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ اس پارٹی کی سیاسی حیثیت بالکل ختم ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

