نہ بے غیرت ہوں اور نہ بے شرم، عزت دینا اور لینا دونوں آتے ہیں ، مستعفی رہنما پھٹ پڑے

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان سے دیرینہ تعلق ہے۔ لیکن عزت دینا بھی جانتا ہوں اور عزت لینا بھی آتی ہے۔ 



 نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے رہا ہوں اور استعفیٰ خود بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ہی دوں گا۔ کسی اور کی غلطیوں کا بوجھ ہر گز اپنے کندھوں پر نہیں اٹھاؤں گا۔ آپ کا غصّہ کسی اور پر ہے اور اسے نکال کہیں اور رہے ہیں تو اس کےلئے میں حاضر نہیں ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں اور میرے تین ایم پی ایز ہر وقت آڈٹ کےلیے تیار ہیں ۔۔نہ بے غیرت ہوں اور نہ بے شرم۔۔انھوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہو جاؤں گا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !