ممبئی/ لاہور: بھارت کے معروف صحافی نے پاک بھارت کرکٹ تناؤ کا حل پیش کر دیا۔ صحافی ایل کے ساہی نے کہا ہے کہ صرف ایک فون کال کے ذریعے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے معاملے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل کے ساہی نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بات چیت کے ذریعے برف پگھلائی جا سکتی ہے۔ اگر میاں نواز شریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک فون کال کریں تو بھارت ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاک بھارت جنگ دہانے پر تھی کہ جنرل ضیا الحق کرکٹ میچ دیکھنے پہنچ گئے تو ماحول بدل گیا۔ 2015 میں مودی پاکستان آئے ہھر نواز شریف بھارت گئے اب بھی یہ معاملہ صرف ایک فون کال کی دوری پر ہے۔
اگر یہ شخص مودی کو صرف ایک فون کرے تو بھارتی ٹیم پاکستان آ جائے گی
نومبر 12, 2024
0

