سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان سے اپنی ہوم سیریز میں شکست کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے مبصرین اور مداح اپنی ٹیم سے سخت ناراض ہیں ۔ جہاں آسٹریلوی ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں ناقص تھی وہیں پر کئی لوگ اس بات پر بھی شدید غم و غصے میں ہیں کہ بارڈر گواسکر سیریز کو سر پر سوار کرکے آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز کو غیر سنجیدہ انداز میں ہینڈل کیا اور یوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان ہیٹ کمنز سمیت ٹیم کے کئی اہم کھلاڑیوں نے آرام کی غرض آخری ون ڈے سے دستبرداری بھی اختیار کی جس کا نتیجہ آسٹریلیا کو سیریز کی شکست میں بھگتنا پڑا لیکن اب کپتان پیٹ کمنز کے حوالے سے گردش کرتی ہوئی ایک تصویر نے آسٹریلوی کرکٹ فینز کو آگ بگولہ کر دیا ہے۔ پرتھ میں جس وقت آسٹریلیا پاکستان کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میچ میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں بد ترین ناکامی کا سامنا کر رہا تھا۔ پیٹ کمنز کولڈ کنسرٹ کی ایک رنگوں اور روشنی بھری پارٹی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جھومتے اور ناچتے دکھائی دیے ۔ کولڈ کنسرٹ ایک برطانوی بینڈ ہے جس کے میوزیکل کنسرٹ میں خاص شخصیات اور عام لوگ ایک ہی طرح کے مسحور کن ماحول میں موسیقی پر رقص کرتے ہیں اہم میچ سے پیٹ کمنز کی دستبرداری اور اس طرح کے پروگرام میں شرکت پر آسٹریلیا کے شائقین سوال کر ریے ہیں کہ کیا یہ وہ آرام ہے جو پاکستان کے خلاف اس سیریز سے زیادہ ضروری تھا۔
جب آسٹریلیا پاکستان سے سیریز ہار رہا تھا جو کپتان پیٹ کمنز کس حالت میں پکڑے گئے ، حیران کن خبر
نومبر 13, 2024
0

