دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ۔ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کی ٹاپ پوزیشن پر پاکستان کا راج ہے۔بابر اعظم کا گزشتہ تقریباً چار سال سے ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز کا راج آج بھی برقرار ہے، بھارت کے شبھمن گل دوسرء، روہت شرما تیسرے جبکہ ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں ۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے بعد حالیہ پرفارمینس کے بعد نمبر ون باؤلر بن گئے ہیں ۔راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں بھارتی باؤلر جسپریت بمرا کا تیسرا جبکہ جنوبی افریقہ کے کشب مہاراج کا چوتھا نمبر ہے۔ حارث رؤف اس فہرست میں تیرھویں نمبر پر ہیں ۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے جبکہ راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں ۔
ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ ، پاکستانی کرکٹرز چھا گئے
نومبر 13, 2024
0

