لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنے سے انکار اور آئی سی سی کے اس بارے میں پاکستان کو باضابطہ طور پر مطلع کرنے پر حکومت پاکستان کے لہجے میں بھی سختی دیکھنے میں آئی ہے۔۔اور اس معاملے پر کسی بھی قسم کی لچک نہ دکھانے کا عزم ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سمیت تمام بڑی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔ جبکہ بھارت نے بھی اپنی کبڈی ، باکسنگ ، ٹینس سمیت کئی کھیلوں کی ٹیمیں پاکستان بھیجی ہیں ایسے میں سکیورٹی کو جواز بنانا دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان نے ایشیا کپ، آئی سی سی ورلڈ سمیت ہر ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم بھارت بھیجی اور ہمیشہ خیر سگالی کا پیغام دینے کی کوشش کی لیکن بھارت نے ایسی کسی بھی کوشش کا مثبت جواب نہیں دیا۔۔اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا تو پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے تک کوئی بھی کرکٹ میچ نہیں کھیلے گا۔۔بھارت کے انکار سے پاکستان کو ریونیو کا نقصان اٹھانا پڑے گا تو بھارت کو زیادہ نقصان ہو گا۔۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی کے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے متعلق باضابطہ طور پر مطلع کردیا ۔ جس کے بعد اب پاکستان بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے ایک بھی قدم پیچھے ہٹنے۔کو تیار نہیں ۔
بھارت کے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان کا اعلان
نومبر 11, 2024
0

