سنوکر کا عالمی ٹائٹل جیت کر آنے والے محمد آصف کے ساتھ ائیر پورٹ پر کیا ہوا

0

کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے محمد آصف قطر میں آئی بی ایس ایف سنوکر کی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت کر وطن واپس پہنچ گئے ۔ محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی تھی جبکہ انھوں نے تیسری مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتا ہے۔ وہ وطن واپس پہنچے تو سنوکر اور بلیرڈ ایسوسی ایشن کے نمائندے ان کے استقبال کیلئے موجود تھے لیکن کوئی وفاقی وزیر ان کے استقبال کےلئے نہیں آیا۔ محمد آصف نے اس بات پرمایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ قومی چیمپئنز کے ساتھ یہ سلوک کریں گے تو کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چوتھی بار ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کروں گا ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !