پرتھ / آسٹریلیا نے اپنی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بد ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جہاں آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست ہو گئی ہے وہیں پر ایک اور نا پسندیدہ ریکارڈ بھی ٹیم آسٹریلیا کے نام ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک تین میچوں کی سیریز میں کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ اگرچہ میلبورن میں پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن اس میچ میں بھی کسی آسٹریلوی بیٹر نے ففٹی سکور نہیں کی۔ اسی طرح ایڈیلیڈ اور پرتھ میں بھی کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز پچاس رنز کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے دوسرے ون ڈے میں نصف سنچریاں سکور کیں ۔
آسٹریلیا نے ون ڈے کی تاریخ کا بد ترین ریکارڈ قائم کر دیا
نومبر 10, 2024
0

