پرتھ / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اس کی اپنی سرزمین پر 22 سال بعد سیریز جیت لی۔ پرتھ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کا 141 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں پر 27 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 42 ، عبداللہ شفیق نے 37 کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 30جبکہ بابر اعظم نے ناٹ آؤٹ 28 رنز بنائے ۔ پاکستان نے آخری بار 2002 میں وقار یونس کی کپتانی میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز ہرائی تھی۔
پاکستان نے آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کر دی
نومبر 10, 2024
0

.jpg)