ٹیم نہ بھیجنے کا معاملہ، پاکستان ایسا کام کرنے والا ہے کہ بھارت پریشان ہو جائے گا

0

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک:  بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے ماضی کی طرح لچکدار رویہ دکھانے کی بجائے ٹھوس رویہ  اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلیے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور بھارت کا فیصلہ برقرار رہنے کی صورت میں مائنس انڈیا فارمولا کی تجویز دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں پی سی بی  ورلڈ کپ 1996 میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار جبکہ 2003 میں انگلینڈ کے زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے کینیا میں کھیلنے سے انکار کی مثالوں پر غور کر رہا ہے جس کے بعد دوسری ٹیموں کو پوائنٹس دے دیے گئے تھے۔۔ گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے پی سی بی کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا تھا جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے ایڈوائس کے لیے حکومت کے سامنے رکھ دیا ہے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !