دوبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کے نوجوان بلے باز شاہزیب خان نے شاندار سنچری بنا ڈالی۔ شاہ زیب نے 10 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے صرف 147 گیندوں پر 159 رنز بنا ڈالے ۔عثمان خان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کےلیے 282 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے اب سے کچھ دیر پہلے تک پانچ وکٹوں پر 138 رنز بنائے تھے
۔

