دوبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک : آئی سی سی نے بھارت نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کی وجوہات تحریری طور پر مانگ لیں۔۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطالبے پر بی سی سی آئی سے ٹیم انڈیا کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ جانے کی وجوہات تحریری طور پر ٹھوس شواہد کے ساتھ مانگ لیں ۔اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر بھارت کی بیان کی گئی وجوہات قابل قبول نہ ہوئیں تو آئی سی سی بھارت کی جگہ کسی متبادل ٹیم کو ایونٹ میں شامل کیے جانے کا کہہ سکتا ہے ۔آئی سی سی کےلیے اس وقت سب سے بڑی پریشانی براڈ کاسٹرز کی ادا کی گئی تین ارب ڈالرز کی خطیر رقم ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ پاکستان یا بھارت کسی ایک کے ایونٹ سے دستبردار ہونے سے آئی سی سی براڈ کاسٹنگ اور سپانسر شپ کے پچاس کروڑ ڈالرز سے محروم ہو جائے گا۔ جبکہ ایسا ہونے سے بھارت کو دس کروڑ جبکہ پاکستان کو ساڑھے چھ کروڑ ڈالرز سے ہاتھ دھونا پڑیں گے ۔
آئی سی سی فیصلہ کن پوزیشن میں آ گیا، بھارت کو سخت ہدایات جاری
نومبر 15, 2024
0

