اسلام آباد / مانیٹرنگ ڈیسک : وزیر دفاع پر نامعلوم شخص کی حملے کی کوشش ، دھمکیوں اور ویڈیو بنانے کے معاملے کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں ۔ ایک۔نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ نامعلوم شخص ، جس پر مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے کا الزام ہے، نے ان پر چاقو تان لیا اور دس منٹ تک ویڈیو بھی بناتا رہا ۔ اس دوران اس شخص نے خواجہ آصف کو چار مرتبہ چاقو سے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ جس پر خواجہ آصف نے برطانوی پولیس کو اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پولیس نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ نامعلوم شخص کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔
چاقو بردار شخص نے خواجہ آصف کے ساتھ کیا کیا، دس منٹ کے واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
نومبر 15, 2024
0

